گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

30  اپریل‬‮  2023

کراچی /کوئٹہ(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے33ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سیکم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے، ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 57فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم گزشتہ رات شہر کے مختلف حصوں میں بادل برسے۔اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کے بعض مقامات پر بھی بارش متوقع ہے۔دوسری جانب مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور،سوات، چترال، کوہستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ادھر بلوچستان طاقتور موسمی سسٹم کے زیراثر آگیا، چمن، پشین، مستونگ، دکی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، آواران اور نصیرآباد میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے بعد بلوچستان کو سندھ سے ملانے والے دونوں اہم قومی شاہراہیں بند ہوگئیں۔بولان کے علاقے پنجرہ پل کا متبادل راستہ بہہ جانے سے ٹریفک معطل، لسبیلہ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کراچی جانے والی ٹریفک کا متبادل راستہ بھی متاثر جبکہ کوئٹہ سبی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد کیچ، تربت، مند اور بلو سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سینقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ رات پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے حب ندی کے متبادل راستے کو نقصان پہنچنے سے آمد و رفت بند ہوگئی ہے، ٹریفک پولیس نے عوام کو کراچی سے کوئٹہ آمد و رفت کیلئے حب بائی پاس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق کوہ سلیمان اور کھیرتھر رینج میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے جس کے بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب بارڈر پر زیادہ اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…