ساری پی ڈی ایم ایکسپوز ہو گئی ،ڈار نے سب کچھ آئوٹ آف کنٹرول کر دیا ، پرویز الٰہی

28  جنوری‬‮  2023

لاہور( این این آئی)لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، جب انہوں نے کہا امانت واپس کر دی،

ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی رہنمائوں نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں صدر مسلم لیگ گلگت بلتستان سد اللہ خان ایڈووکیٹ، ہارون خالد وانی اور سلطان عالم شاہ شامل تھے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نالائق (ن)لیگ والے سب پیچھے رہ جائیں گے، شہباز شریف سمیت پوری پی ڈی ایم مکمل طور پر ایکسپوز ہو گئی ہے ، بڑا شور سنا کہ ڈار ڈالر کو کنٹرول کر لے گا، اب ڈار نے سب کچھ آئوٹ آف کنٹرول کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو کسی چیز کی سمجھ نہیں، اب حالات دیکھ لیں، میں نے وزارت اعلی کا منصب غریب عوام کیلئے وقف کیا، غریب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات ایک کیا۔اس موقع پر اسد اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے جس جرات سے اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام میں ان کے اس فیصلے سے بڑی پذیرائی ملی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…