سرگودھا ریجن کے دو صوبائی حلقوں میں 17جولائی کو ضمنی انتخابات‘پولنگ پلان تشکیل دیدیا گیا

20  جون‬‮  2022

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن کے دو صوبائی حلقوں میں 17جولائی کو ضمنی انتخابات میں مردو خواتین ووٹران کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے الیکشن کمشن نے پولنگ پلان تشکیل دے کر امیدواروں کو ضابطہ جاری کر کے 94 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا جہاں پولیس فورس کے ساتھ رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گئیں۔ سرگودھا ریجن ک

ے دو حلقوں پی پی 83خوشاب ٹو اور پی پی 90 بھکر ٹو میں 17 جولائی کو ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ پلان کو حتمی شکل دے کر پی پی 83 خوشاب ٹو کے 34 پولنگ اسٹیشنز اورپی پی 90 بھکر ٹو کے 60پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا۔حلقہ پی پی83 خوشاب 11 کی نشست پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے ایم پی اے غلام رسول سنگھا کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھی جہاں ضمنی الیکشن میں گیارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور حلقہ کے 322555 ووٹران میں 167578مرد اور 152977 خواتین کے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے 213 پولنگ اسٹیشنز میں 52مردانہ 52 زنانہ اور 109مشترکہ جبکہ 621 پولنگ بوتھوں میں 325 مردانہ 296 زنانہ ہونگے جہاں الیکشن کے روز مجموعی طورپر 1668 پولنگ ڈیوٹی ملازمین فرائض سر انجام دینگے اسی طرح حلقہ پی پی 90 بھکر11 کے حلقہ90 کی نشست پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے ایم پی اے سعید اکبر نوانی کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی جہاں ضمنی الیکشن میں پندرہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور حلقہ میں 249306 ووٹران میں 132725مردانہ اور 116581 خواتین ووٹران کے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے 246 پولنگ اسٹیشنز میں 36 مردانہ 36 زنانہ اور 174مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کے 674 پولنگ بوتھوں میں 354مردانہ 320 زمانہ بنائے جائیں گے جہاں الیکشن کے روز مجموعی طورپر 1840 پولنگ ڈیوٹی ملازمین خدمات سر انجام دینگے ان حلقوں میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکورٹی انتظامات میں پولیس فورس کے ساتھ رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گئیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…