وزیر اعظم سے متعلق اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں، لیگل نوٹس کا عدالت میں جواب دوں گا، بشیر میمن ایک بار پھر بول پڑے

2  مئی‬‮  2021

مٹیاری(آن لائن)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا ہے کہ اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں، ملنے والے لیگل نوٹس کا عدالت میں جواب دوں گا،حکام جوڈیشنل انکوائری کرائیں، وفاقی وزراء میرے خلاف اپنے بیان سے مکرجانے کا غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس پر میں کچھ نہیں کہوں گا۔ہالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر

میمن نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کے حوالے سے پہلے ہی ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں جو کچھ کہا تھا اس پر آج بھی قائم ہوں اور ملنے والے لیگل نوٹس کا عدالت میں جواب دوں گا ان کا کہنا تھا کے فروغ نسیم،فواد چودھری اور دیگر وفاقی وزراء میرے خلاف کتنے ہی بیانات دیں ان کے لیئے میں کچھ نہیں کہوں گا۔انہوں نے حکام کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کی جوڈیشنل انکوائری کرانے کامطالبہ کیاہے ا ن کا کہناتھاکے مجھے وزیر اعظم پاکستان کیجانب سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملازمت کے دوران تین سال توسیع ن دینے سمیت دیگرباتیں ہوئیں لیکن میں نے حق اور سچ کا ساتھ دے کر تمام پیشکش ٹھکرادی اور یہ پرانی باتیں ہیں ان کاکہناتھاکہ میری گھی فیکٹری پر چھاپے کے سلسلے میں عدالت جارہے ہیں جہاں انصاف ملے گا۔انکاکہناتھا میں گاؤں میں رہ رہاہوں میرے بھائی گذشتہ سال کی طرح ابھی بھی آئندہ الیکشن میں حصہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا مجھے حیرت ہوتی ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ٹکٹ دلائی ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے نوازلیگ کی جانب سے ٹکٹ دی جائیگی۔ ان کا کہناتھاکے میری جو بھی ملکیت ہے میرے آباؤ اجداد کی دی ہوئی ہے اگر وفاقی حکومت کو تحقیقات کرانیکا شوق ہے تو پوراکرلیں میں خوفزدہ نہیں ہوں اللہ کی ذات پر مکمل یقین رکھتاہوں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…