پپس کی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا انکشاف چیئرمین سینٹ نے من پسند بھرتی ملازمین کو سرکاری مکانات الاٹ کرنے کے اختیارات بھی حاصل کرلئے

29  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن)پارلیمنٹ ہائوس اور پپس میں چھٹی ہونے کے باوجود امیدواروں سے مختلف پوسٹوں کے لئے انٹرویو لینے سے متعلق خبروں کی اشاعت کے بعد جمعرات کو ہونے والے ٹیسٹ منسوخ کر دیئے گئے جبکہ پپس کی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے ،دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پپس کے ملازمین کو

بھی اثرورسوخ استعمال کر کے وزارت ہائوسنگ کے پینل پر لے آئے ہیں جس کے بعد انہیں سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ ہو سکے گی ۔آن لائن کی جانب سے گزشتہ روز خبر جاری گئی تھی کہ پپس میں کورونا کی وجہ سے چھٹیوں کے باوجود مختلف پوسٹوں کے لئے امیدواروں سے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں اورکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے ،اس خبر شائع ہونے کے بعد آج جمعرات کو ہونے والے ڈی جی اور ریسرچ آفسر کی پوسٹوں کے لئے انٹرویوز منسوخ کر دیئے گئے تا کہ میڈیا میں مزید تنقید نہ ہو،دوسری طرف پپس کی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور سرکاری گاڑیاں افسر ذاتی مفاد کے لئے استعمال کررہے ہیں جس کی مثال سیاہ رنگ کی کورولا گاڑی نمبر GX252 ہے ،یہ گاڑی پپس کی ملکیت ہے مگر اسے سینیٹ سیکرٹریٹ کے ایک آفسر کو دے دیا گیا ہے جو کہ اسے استعمال کررہے ہیں اور لاگ بک میں بھی اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے صرف متعلقہ افسر کو خوش کرنے کے لئے یہ گاڑی

دی گئی ہے کیونکہ پپس کے حوالے سے مختلف سمریاں اس افسر کے ذریعے آگے بھیجی جاتی ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ قواعد کے مطابق مختلف خود مختار ادارے،اتھارٹیز اور انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین کو سرکاری مکانات سٹیٹ آفس الاٹ نہیں کرتا لیکن پپس کے ملازمین کے لئے

چیئرمین سینیٹ نے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا اور وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ کو کہہ کر پپس کے ملازمین کے لئے بھی سرکاری گھروں کی الاٹ منٹ کی اجازت حاصل کی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پپس میں زیادہ تر ملازمین چیئرمین سینیٹ کی سفارش پر بھی بھرتی کئے گئے اور اب ان کو سرکاری گھر میں الاٹ کرانے کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…