لاہور آپریشن کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال‎

19  اپریل‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ+ این این آئی) کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، مفتی منیب الرحمان سمیت علماء کرام کی اپیل پر راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی سمیت ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی، ہڑتال کے دوران

تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں، چھوٹے بڑے تمام شہر مکمل بند رہے۔ دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت ہرگز ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائے جس سے معاشرے میں مزید افرا تفری اور انتشار جنم لے، تاجر تنظیموں کی کال پر تاجروں نے مکمل ہڑتال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہمیں نبی کریم ؐکی ناموس سے بڑھ کر کوئی بھی چیز عزیز نہیں، حکومت اگر شروع میں مذہبی جماعتوں کی قیادت کو اپنے ساتھ لے کر مذاکرات کا راستہ اپناتی تو حالات اس قدر کشیدہ نہ ہوتے۔ ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، ان خیالات کا اظہار اشرف بھٹی نے اپنے دفتر میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل محبوب سرکی، نعیم بادشاہ، حافظ عطاء جٹ، شہزاد بھٹی سمیت مختلف مارکیٹوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم ناموس رسالت ؐ کی عزت کیلئے متحدہے اور اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوئے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ اس حساس مسئلے پر مذہبی جماعتوں کی قیاد ت کو اپنے ساتھ لے کر مذاکرات کا آغاز

کرتی اور اس کا ضرور کوئی نہ کوئی حل نکل آنا تھا لیکن ناقص حکمت عملی کی وجہ سے حالات اس قدر کشیدہ ہوئے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کی کال پر تاجروں نے اپنا کاروبار مکمل بند رکھ کر ثابت کر دیا ہے ہمیں پیارے نبی ؐ کی ناموس سے بڑھ کر کوئی بھی چیز عزیز نہیں ہے اور ہم نبیؐ کی عزت کے لئے اپنا جان و مال ہر چیز قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…