فرانسیسی سفیر کے معاملے پر معاہدے کوپورا کرنا چاہیے تھا، مولانا عبدالغفور حیدری کھل کر بول پڑے

18  اپریل‬‮  2021

لاہور( این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت نے فرانس کے سفیر کے معاملے پر جو معاہدہ کیا تھا اسے پورا کرنا چاہیے تھا، ریاستی دہشتگردی کیخلاف سینیٹ میں آواز اٹھائیں گے ،ہم نے تو پیپلز پارٹی کیلئے دعائے خیر کی ہے جہاں رہے

سلامت رہے ،پیپلزپارٹی کیوں ناراض ہو گی بلکہ ناراض تو ہم ہیں کہ اس نے اتحاد کے متفقہ فیصلے کی خلاف ورزی کی ، اتحاد کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا اور اس کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہم سب سلیکٹڈ کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہے تھے لیکن پیپلز پارٹی نے قائد حزب اختلاف کے عہدے کیلئے انہی سے مدد مانگ لی ۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے اس کی سوچ اور کردار منفی ہے ، جس کی جائیدادیں ہیں یہ اس کی بھی پگڑی اچھالتے ہیں اور جس کی جائیداد یںنہیں ہے اس کی بھی پگڑی اچھالتے ہیں۔جاتی امراء کے انتقالات منسوخ کرنا انتقامی کارروائی ہے ، بتایا جائے حکومت تین سال کیوں خاموش رہی ۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا جس میں آئندہ کی موثر حکمت عملی کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی اپوزیشن کا حصہ بھی ہو اور پ ڈی ایم کا حصہ بھی رہے ایسا ممکن نہیں ، ہم نے تو پیپلز پارٹی کے لئے دعائے خیر کی ہے جہاں بھی رہے سلامت رہے ، اس نے اپنے راستے خود بند کئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…