پنجاب میں کاروباری مراکز 6 بجے بند سمارٹ لاک ڈائون میں2ہفتوں کی توسیع ،نوٹیفکیشن جاری

13  اپریل‬‮  2021

لاہور، اسلام آباد( این این آئی)پنجاب حکومت نے کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث شہروں میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پنجاب کے 16شہروں میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے

شہروں میں لاہور، راولپنڈی،ملتان، فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانوالہ شامل ہیں، اس کے علاوہ آٹھ فیصد سے زائد کیسز والے شہروں میں رحیم یارخان، بہاولپور، بہاولنگر، چنیوٹ، حافظ آباد، قصور، ننکانہ صاحب، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگ اور شیخوپورہ شامل ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے لگایاگیا اسمارٹ لاک ڈاؤن چھبیس اپریل تک نافذالعمل رہے گا ،آٹھ فیصد سے زائدمثبت شرح والے شہروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی اور ان شہروں میں مزار بھی بند رہیں گے۔پنجاب میں ٹرین سروس ستر فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی، پنجاب میں کاروباری مراکز شام چھ بجے بند جبکہ ہفتہ اوراتوار کو مکمل بند رہیں گے۔دوسر ی جانب ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار 520 ٹیسٹ کیے

گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فی صد رہی، ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جان سے ہاتھ دھو

بیٹھے۔این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 15 ہزار 619 اموات ہو چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 74، کے پی میں 32، اسلام آباد 6، بلوچستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جس میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 267 ،فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…