جہانگیر ترین ،علی ترین کی بینکنگ کورٹ میں پیشی عدالت نے ایف آئی اے کو بڑا حکم جاری کردیا

7  اپریل‬‮  2021

لاہور (این این آئی)شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر تے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔جہانگیر ترین اور علی ترین اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔بینکنگ کورٹ کے جج کی عدم

دستیابی کی وجہ سے سماعت 10اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔جہانگیر ترین کی عدالت پیشی کے موقع پر صوبائی وزراء ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ان کے ہمراہ پیش ہوئے جسے غیر اعلانیہ سیاسی پاور شو قرار دیا جارہا ہے ۔ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال،نذیر بلوچ ، راجہ ریاض ،سلیمان نعیم ،غلام بی بی بھروانہ ، خرم لغاری ،چوہدری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ،طاہر راندھاوا اور امیر محمد خان سمیت دیگر جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام شخصیات جہانگیر ترین کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر بھی جمع ہوئے ۔دریں اثنا سینئر سیاسی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ایک سال سے چپ ہوں پھر بھی میری وفاداری کا امتحان لیاجارہا ہے،، میری وفاداری کا اور کیا ثبوت چاہیے، میری تحریک انصاف سے راہیں جدا نہیں ہوئیں ،تحریک انصاف میں موجود ہوں اور رہوں گا،ہم تحریک انصاف سے اس وقت انصاف مانگ رہے ہیں،جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے اس کوبے نقاب کیاجائے، عمران

خان ان عناصر کوبے نقاب کرسکتے ہیں، مجھے عمران خان صاحب سے دورکردیاگیاہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پرایک نہیں،دو نہیں بلکہ 3ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، کیس ابھی شروع نہیں ہوا اور میرے اور میرے

بیٹے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ،اکاؤنٹس کیوں منجمد کئے، اس سے کیا فائدہ، کون کر رہا ہے۔انہیں سب شوگر ملزمیں سے صرف جہانگیرترین نظرآیاہے،کیاآپ کاکیس اتنا کمزورہے کہ آپ عدالت میں بات نہیں کرتے،میڈیا میں میرے خلاف گند اچھالتے ہیں، انتقامی کارروائی

کی وجہ کیا ہے؟ ایک سال سے مجھ پرشوگرکمیشن چل رہاہے، ایک سال سے چپ ہوں ،ظلم بڑھتا جا رہا ہے، دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیلاجارہا ہے ؟۔ تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں ، جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے اس کوبے نقاب کیاجائے، عمران خان ان عناصر

کوبے نقاب کرسکتے ہیں، مجھے عمران خان سے دورکردیاگیا۔جہانگیرترین نے مزید کہا کہ دس سال پارٹی کے لیے خون پسینہ ایک کیا، میرے جانے سے تحریک انصاف کو بھی نقصان پہنچے گا۔جہانگیرترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی دو ٹوک اندازمیں

تردید کرتے ہوئے کہا میں تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا، میرا آصف زرداری سے ملاقات کاکوئی ارادہ نہیں ، آصف زرداری سے ملاقات کی باتوں میں حقیقت نہیں ، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہو رہی۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کے

اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا تھا، عمران خان نے جہانگیر ترین کی وجہ سے ہی اعتماد کا ووٹ لیا، وزیراعظم کے اردگر بیٹھے لوگ خرابیاں پیدا کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے اچھے کو دوست کو نہ کھوئیں۔ جہانگیر ترین کی وجہ سے پنجاب حکومت بنی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…