پی ڈی ایم نے نوٹس جاری کیا تو۔۔۔ پیپلز پارٹی نے طبل جنگ بجا دیا

5  اپریل‬‮  2021

لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کیا تو میں پنجاب چیپٹر کے صدر کو نوٹس جاری کر دونگا، بتایا جائے کہ لانگ مارچ سے قبل پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس کیوں نہیں بلایا،پنجاب میں

لانگ مارچ کی تیاری کیوں نہیں کی گئی؟۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ گوجرانوالہ اور لاہور کے جلسوں سے بڑا ایونٹ تھا۔سینیٹ میں (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو انتظار کرا کے پی ٹی آئی کیساتھ مک مکا کس کے کہنے پر کیا؟،کے پی میں (ن) لیگ نے عباس آ فریدی کو دستبردار کرانے کی بجائے کیوں لڑایا جسکی وجہ سے وہ خود اور فرحت اللہ بابر بھی ہار گئے۔(ن) لیگ نے میثاق جمہوریت پر دستخط کے باوجود رانا مقبول(جس نے زرداری کی جیل میں زبان کاٹی اور تشدد کیا)اور اعظم نذیر تارڑ(جو بے نظیر بھٹو کیس کے مجرموں کا وکیل ہے)جیسے لوگوں کو سینٹ ٹکٹ کیوں دئیے؟،آصف زردای پر تشدد اور بی بی شہید کیس کے مجرموں کی حمایت پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے؟،(ن) لیگ کابطور اکثریتی جماعت قومی اور پنجاب اسمبلی میں جے یو آئی کا کے پی اور بلوچستان اسمبلی اور پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر اپوزیشن لیڈر ز ہیں تو سینٹ میں پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر کیوں نہیں ہو سکتا؟،پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا گیا سینٹ معاہدہ کیوں توڑا گیا؟ ،صرف پیپلز پارٹی کے لیے اپوزیشن لیڈر کے فارمولے سے کیوں انحراف کیا جا رہا ہے۔؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…