بطور ڈائریکٹر مجھے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں بھٹو شہید کی تفتیشی فائلوں کو دیکھنے کا موقع ملا،جعلسازی کے ذریعے ذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا،رحمن ملک کے تہلکہ خیز انکشافات

4  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انکی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بطور ڈائریکٹر مجھے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں بھٹو شہید کی تفتیشی فائلوں کو دیکھنے کا موقع ملا، پولیس فائلز، بیانات اور ریکارڈ میں جعل سازی دیکھ کر میں حیرت زدہ ہوا تھا، یہ

واحد قتل کیس ہے جہاں دو بار ایک اسلام آباد پھر لاہور میں 164 بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنماء صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو اعلیٰ سفارت کاری، ذہانت اور مدبرانہ سوچ کے مالک عالمی رہنماء تھے،شہید ذوالفقار علی بھٹو قوم کے محسن ہیں جنہوں نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ایک عدالتی قتل ہے، بدقسمتی سے ذوالفقار علی بھٹو عدالتی ناانصافی کا نشانہ بنے اور ان کی موت ایک جوڈیشل قتل تھا،مسعود محمود نے اسلام آباد میں وزیر اعظم بھٹو کے حق میں مجسٹریٹ غضنفر ضیا کے سامنے پہلا بیان دیا تھا،پھر لاہور لے جایا گیا تھا اور مسعود محمود نے بھٹو شہید کے خلاف ایک اور مجسٹریٹ مسٹر بشیر کے سامنے بیان دیا، غضنفر ضیا نے مسعود محمود کے پہلے بیان کو تبدیل کرنے سے انکار کردیا تھا، جعلی سازی کرکے بھٹو شہید کو اس قتل کیس میں ملوث کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے پرانے و نوجوان کارکنوں سے اپیل ہے کہ آئیں ہم بھٹو شہید کی پارٹی کو تقویت دیں،پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا ہی شہید بھٹو کو سب سے بڑی خراج تحسین ہوگی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کو اپنی کتاب“100 ٹاپ انویسٹیگیشن”میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…