پیپلزپارٹی کی بے اصولی قابل معافی نہیں اس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ، ن لیگ ڈٹ گئی

3  اپریل‬‮  2021

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرے، پیپلزپارٹی کی بے اصولی قابل معافی نہیں اس پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور ساتھ چلنا مشکل ہوگا،ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،

حکومت ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک میں آئین و قانون کی عملداری نہیں ہے، دھاندلی کا شور مچا کر آگے آنے والے خود دھاندلی کی پیداوار ہیں۔مطالبہ ہے کہ پریذائیڈنگ آفیسرز کو نوکری سے برخاست کیا جائے، ڈسکہ الیکشن چرانے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خود ملوث ہیں، ان کو نااہل قرار دے ر سزا دی جائے، ووٹ چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ووٹ ، چینی ، آٹا اور ادویات چور وںکے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے جو حمایت حاصل کی وہ غلط ہے، اگر وہ قائد حزب اختلاف لانا چاہتی ہے تو مطالبہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھے، پیپلز پارٹی اگر بے اصولی پر قائم رہی تو ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے اورووٹ کی عزت ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔پیپلزپارٹی سے متعلق رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارلیمان سے استعفے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی اپنی رائے ہے اوران کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…