مریم نواز جان لیں نئے پاکستان میں قانون اب ان کے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا، کھری کھری سنا دی گئیں

25  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا،سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں،ضمانتوں پر پی ڈی ایم ٹوٹ جاتی ہے اور نوٹس ملنے پر پھر

متحد ہوجاتی ہے۔ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا،پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے عوام کوڈھال بنا کراداروں پر لشکر کشی کرنا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں،یہ بزدلی نہیں توکیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے پرتشدد ہتھکنڈوں پر اکسانے والوں کی اصلیت ایک بار پھر قوم کے سامنے آگئی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا عروج اور زوال نیب مقدمات اور پیشیوں سے جڑا ہوا ہے، ضمانتوں پر پی ڈی ایم ٹوٹ جاتی ہے اور نوٹس ملنے پر پھر متحد ہوجاتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی ذات اور خاندانی مفادات کے خول میں قید ہیں، عوام اور کارکنان کو یہ صرف چارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا،سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…