کالام میں گلیشئر گر گیا، پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے سے ہر طرف تباہی ،مزید بارشوں کی پیش گوئی پر راولپنڈی میں ہائی الرٹ

23  مارچ‬‮  2021

کالام، بہاولپور، راولپنڈی (این این آئی)کالام کے علاقے لائیکوٹ میں گلیشئر گرنے سے بحرین کالام روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہو گیا۔سڑک بند ہو نے سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا، سوات کے میدانی علاقوں میں تین روزسے

وقفے وقفے سے بارش اور کالام اور مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا ،بارش و برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔دوسری جانب بہاولپور کے ڈسٹرکٹ حاصل پور کے قریب پیٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کے سبب آگ گئی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر گرنے والی آسمانی بجلی کے سبب آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا پیٹرول جل گیا اور عمارت شدید متاثر ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔علاوہ ازیں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے مزید بارشوں کے پیش نظرہائی الرٹ جاری کردیا ۔ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے کہاکہ رات کی طوفانی بارش 45 ملی میٹر سے زائد بریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات سے بہترین کوارڈینیشن کیوجہ سے واسا راولپنڈی رات گئے پہلے ہی الرٹ تھا۔ ایم ڈی واسا راجہ شوکت نے نشیبی علاقوں اور شاہراہوں سے نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کی ،بارش سے اولڈ ائیرپورٹ روڈ، مری روڈ، لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، وارث خان، رحمان آ باد جامع مسجد روڈ، صادق آ باد اور دیگر علاقے متاثر ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…