سینیٹ انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی، عبدالغفور حیدری کا اعتراف

17  مارچ‬‮  2021

چار سدہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرلیا۔میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار برائے ڈپٹی چیئرمین نے انکشاف کیا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔اْن کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروش سینیٹرز کو منظر عام پر لانا چاہیے۔عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل بعض پارٹیوں کی قیادت پر دباؤ ہے، جوجماعتیں صورت حال کا مقابلہ نہیں کرسکتیں تو انہوں نے مولانا کا ساتھ کیوں دیا؟۔ عبدالغفور حیدری کا

کہنا تھا کہ جے یو آئی نے اکیلے درجنوں ملین مارچ کیے اور ہم مستقبل میں بھی کرسکتے ہیں مگر جمہوریت کی بحالی کے لیے سب کا ایک ساتھ چلنا ضروری ہے۔ جے یو آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ پی پی پی مستقبل میں پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہو گی، زرداری کا نواز شریف کو ملک واپس بلانے کا مطالبہ دراصل بہانہ ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں موجود نہ ہوتی تو زرداری کا نوازشریف کی وطن واپسی کا مطالبہ درست تھا، آج ملک میں کوئی طبقہ ایسا نہیں جو حکومت کے خلاف سراپا احتجاج نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…