جمعیت علمااسلام کو ستر سالوں سے اسٹیبلشمنٹ نے قبول نہیں کیا، مولانا عبدالواسع کا حیرت انگیز بیان

15  مارچ‬‮  2021

پشین (آن لائن )جمعیت علمااسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علمااسلام کو ستر سالوں سے اسٹیبلشمنٹ نے قبول نہیں کیا سیاست میں مداخلت کمر توڑ مہنگائی کشمیر سمیت ملک غیر یقینی صورتحال کی کیفیت میں ہے مریم نواز کو دھمکی کے حقائق کو سامنے لایا جائے ،پی ڈی ایم ملک میں

پارلیمنٹ ک ذریعے تبدیلی کی خواہاں ہے ، دینی مدارس کا معاشرے کے خواندگی میں اہم کردار ادا کررہی ہے مدارس میں ہر سال ہزاروں طلبا اور طالبات مفت تعلیم حاصل کررہی ہے دینی تعلیم اور دینی مدارس کے خلاف تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پشین کے موقع پر آن لائن سے خصوصی بات چیت اور مدرسہ امام ابوحنیفہ الفلاح ٹاون کلی ملاشادو پشین میں فضلا اور حافظ کرام کے دستار بندی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس سے ممتاز عالم دین مولانا محمد زیب جمعیت علمااسلام ضلع پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی مطیع اللہ خان عنایت اللہ ندیم مولوی فضل الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شیخ مولانا سیف اللہ آغا شیخ مولانا عطااللہ ایم پی اے سید عزیز اللہ آغا ایم پی اے حاجی محمد نواز صوبائی مجلس عاملہ ضلعی مجلس کے اراکین بھی موجود تھے۔اپوزیشن اقلیت میں ہونے کے باوجود یوسف رضا گیلانی کی صورت میں جیتا اور صادق سنجرانی اقلیت میں چیرمین سینیٹ بنائے گئے جے یو آئی کا موقف ہے کہ تحریک چلانے کے تقاضا اور پارلیمنٹ چلانے کا تقاضا اور ہوتا ہے سسٹم میں مداخلت ہے اپوزیشن کی ایک آدھ کامیابی پری پلان معلوم ہوتا ہے پارلیمنٹ کے زریعے تبدیلیاں ممکن ہے پی ڈی ایم نے حکومت کے ووٹ نہیں خریدے

تحریک یکسوئی کے بنیاد پر چلتے ہیں جمعیت علمااسلام غریبوں کی جماعت ہے اسلامی نظام کی حاکمیت عوام کے حقوق کا تحفظ دیتا ہے حکومت یہودیت نصرانیت اور قادیانیت کو سہولیات دے رہی ہے ملکی اسٹیبلشمنٹ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ماتحت ہے پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کی بحالی آئین و قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی

چاہتے ہیں پی ڈی ایم کا اتحاد ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلے کے لئے ضروری ہے دینی مدارس اسلام کے مراکز ہیں دینی مدارس کا معاشرے کے خواندگی میں اہم کردار ادا کررہی ہے مدارس میں ہر سال ہزاروں طلبا اور طالبات مفت تعلیم حاصل کررہی ہے دینی تعلیم اور دینی مدارس کے خلاف تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،

انہوں نے کہاکہ آرمی ایکٹ اور ایف اے ٹی ایف بلز میں اپوزیشن کے پارٹیوں نے حکومت کا ساتھ دیا سیکولر قوتوں کا اقتدار کے لئے ریس لگا ہوا ہے پی ڈی ایم صاف شفاف الیکشن کے زریعے ملک میں تبدیلی چاہتے ہے حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں جمعیت علمااسلام کو ستر سالوں سے اسٹیبلشمنٹ نے قبول نہیں کیا سیاست میں مداخلت کمر توڑ مہنگائی کشمیر سمیت ملک غیر یقینی صورتحال کی کیفیت میں ہے مریم نواز کو دھمکی کے حقائق کو سامنے لایا جائے تیسری قوت کی سازش ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…