ورکنگ بائونڈری پر موجود درخت سیاحوں کی نگاہوں کا مرکزبن گیا،دور دور سے لوگ آکر دیکھنے لگے

15  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر موجود ایک درخت سیاحوں کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک نوجوان وی لاگر نے اس درخت سے متعلق ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس کے مطابق یہ درخت

سیالکوٹ سیکٹر میں پاکستان کے صوبہ پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کو الگ کرنے والی ورکنگ بائونڈری کی لکیر پر موجود ہے۔لکیر پر موجود ہونے کی اس منفرد خصوصیت کے باعث یہ درخت دونوں اطراف کے سیاحوں کی نگاہوں کا مرکز بنا ہوا ہے، یہ مقام مقبوضہ کشمیر کے علاقے سچیت گڑھ اور پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے بیچ میں ہے۔دونوں اطراف کے لوگ اس درخت کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں، جبکہ ایک دوسرے سے حال احوال بھی لیتے ہیں۔ ورکنگ بائونڈری کو چھوٹی اینٹوں کی مدد سے علیحدہ کیا گیا تاہم یہاں کچھ اینٹیں درخت کے پیٹ میں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ورکنگ بائونڈری پر اپنی جانب شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے شعر کی یہ لائن لکھی ہوئی ہے، سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا۔اس کے عین سامنے پاکستان کی جانب سے یہ جواب لکھا گیا ہے مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا۔اس مقام سے مقبوضہ کشمیر کا علاقہ جموں 30 کلومیٹر جبکہ سری نگر 340 کلومیٹر دور ہے جبکہ پنجاب کا شہر سیالکوٹ تقریباً 12 کلومیٹر دور ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…