انشاء اللہ ہم ہی جیتیں گے اور وہ بھی کتنے ووٹوں سے۔۔۔ علی حیدر گیلانی نے نتیجہ آنے سے پہلے ہی بڑا دعویٰ کردیا

12  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور، کراچی (این این آئی، آن لائن)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے الیکشن سے پہلے دعویٰ کیا کہ انشاء اللہ ہم 5 ووٹوں سے جیتیں گے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوںنے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست

پرجیت کی پیش گوئی کی۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ انشاء اللہ ہم پانچ ووٹوں سے جیتیں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 10,12 لوگوں کو فون کالز کر کے کہا گیا کہ ملکی سلامتی کیلئے ووٹ کریں لیکن ہمارے تمام ممبران ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا ۔جمعہ کی صبح ہمارے دس ، بارہ سینیٹرز کو کال کرکے کہا گیا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ووٹ کریں ، لیکن ہمارے تمام ممبران ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے وزیر اعظم عمران خان کو احساس ہوا ہے کہ نئے الیکشن کا آپشن بھی ہے ، آج ملکی مسائل کا یہی حل ہے کہ اب نئے الیکشن لڑے جائیں ، الیکشن جیتنے کے لیے لڑا جاتا ہے۔علاوہ ازیںپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپوزیشن کے پولنگ بوتھ کے اندر لگے کیمروں کو اگلے

درجے کی دھاندلی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ سے اپوزیشن کے پولنگ بوتھ کے اندر لگے کیمروں کی تصویر شیئر کی۔شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ تو اگلے درجے کی دھاندلی ہے۔پی پی رہنما نے

اپنے اگلے ٹوئٹ میں ایک اور کیمرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا۔شرمیلا فاروقی نے حیرت زدہ انداز میں لکھا ایک اور جرم۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگاکر

سلطنت شغلیہ نے ایوان بالا کی تضحیک کی ہے ،جس شخص کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں قوم اس پر اعتماد کیسے کرسکتی ہے؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کا الیکشن عمران خان کے لئے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کے مترادف ہے ،خود کو طاقتور وزیراعظم کہنے

والا اپنا چیئر مین کھڑا کرسکتا نہ اپنا ڈپٹی چیئر مین ،عمران خان نے چیئر مین بلوچستان نیشنل پارٹی اور ڈپٹی چیئر مین مسلم لیگ(ن)سے ادھار لیا ہے ،شیروانی پہن کرنہیں کردار اور خدمت سے ہی وزیراعظم بنا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کا کردار اور خدمت سے

کوئی تعلق نہیں وہ بائیس کروڑ پاکستانیوں کا لیڈر کیس بن سکتا ہے؟،صادق سنجرانی جن کی قدم بوسی کرکے ایوان بالا میں پہنچا ان کو ساری قوم جان چکی ہے ،عمران خان کالوٹوں کی بارات کے ساتھ سینیٹ کا مورچہ فتح کا خواب پورا ہی نہیں ہوسکتا،لوٹے ہمیشہ لوٹے ہی رہتے ہیں یہ کبھی سونے کے چمچے نہیں بن سکتے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…