صادق سنجرانی بڑا سرپرائز دینے کو تیار،حکمران جماعت کا50 اراکین کی حمایت کا دعویٰ

11  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (آ ن لائن)حکمران جماعت نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے 50 اراکین کی حمایت کا دعوی کر دیا ہے ،اپوزیشن کی اکثریت اقلیت میں بدلنے کا امکان ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ صادق سنجرانی کی کامیابی کیلئے حکومتی ٹیم نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ، جس کے تحت صادق سنجرانی آج جمعہ کو ہونے والے چیئرمین

سینیٹ کیلئے سب کو بڑا سرپرائز دیں گے ،اسحاق ڈار کا بیرون ملک ہونا پی ڈی ایم امیدواروں کو مہنگا پڑ گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کا ووٹ بھی پی ڈی ایم کے امید وار نہ ملنے سے صادق سنجرانی کو فائدہ حاصل ہوگا ۔ذرائع نے بتایا کہ نمبرز گیم میں بھی صادق سنجرانی کو یوسف رضا گیلانی پر ایک ووٹ کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سینیٹرز کی تعداد 26، بلوچستان عوامی پارٹی 13،ایم کیو ایم پاکستان 3، ق لیگ اورجی ڈی اے کی ایک ایک نشست ہے اس طرح ، حکومت اور اتحادیوں کی تعداد 44 ہے جبکہ 6 میں سے 4 آزاد سینیٹرز کا جھکاؤ حکومت کی جانب ہونے سے کل تعداد 48 ہو گئی ہے جبکہ حکومت نے مزیددو اراکین کی مزید حمایت ملنے کا بھی دعویٰ کر دیا ہے ،ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب نے ووٹ ڈالا تو صادق سنجرانی کو پچاس ملیں گے ۔اس طرح اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 49 ووٹ ملنے کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم جماعتوں میں سے پیپلزپارٹی 20، مسلم لیگ ن 18، جے یو آئی 5، اے این پی2 اور نیشنل پارٹی 2 ، جبکہ پی کے میپ اوربی این پی مینگل ایک ایک نشست رکھتی ہیں،اس طرح اپوزیشن کی کل تعداد49 ہے۔،بلوچستان سے نومنتخب سینیٹر نسیمہ احسان اور ایک آزاد کے ساتھ دینے کی صورت میں کل تعداد51 ہوجاتی ہے۔یہ دونوں آزاد

حکومت کی طرف چلے گئے تو صادق سنجرانی کی جیت یقینی ہے ۔اسحاق ڈار کے بیرون ملک ہونے کیو جہ سے پی ڈی ایم کو زبردست جھٹکا لگا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ سے 98 ووٹ کاسٹ ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ووٹ برابر ہونے کی صورت میں الیکشن دوبارہ کرایا جائیگا اور امیدوار کی برتری حاصل کرنے تک الیکشن باربار کرایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…