وزراء بھی کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ خان صاحب مافیاز کو چھوڑیں عوام کے لئے کچھ سوچیں،تہلکہ خیز دعویٰ

8  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ وزراء بھی کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ خان صاحب مافیاز کو چھوڑیں عوام کے لئے کچھ سوچیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تبدیلی سرکار کا اصل چپرہ بے نقاب ہو چکا ہے، اب تو وزراء بھی کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ خان صاحب مافیاز کو چھوڑیں عوام کے لئے کچھ سوچیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک تھانیدارانہ رویہ سے نہیں ہوشمندی اور دانشمندی سے چلتے ہیں،وزیراعظم کا ناقابل اصلاح

ہونے کا تاثر روز بروز گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نفرتوں کے بیج بونا ملک و ملت دشمنی ہے،پارلیمنٹ کو عزت دو کا کہا جائے تو آصف زدراری کے خلاف الزام تراشی کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی عزت توقیر تکریم یاد کرائی جائے بلاول بھٹو ہدف تنقید بنائے جاتے ہیں، بھٹو خاندان قومی خدمات قربانیوں اور جدوجہد کا دوسرا نام ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی زمہ دارانہ قیادت پاکستان کی مثبت پہچان ہے، بغض عناد اور دشمنی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…