کوئی پرواہ نہیں،یہ مجھے زہر دینا چاہتے ہیں، تو زہر بھی اللہ کے توکل پر پی سکتا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر کا نیب کے نوٹس پر حیرت انگیز ردعمل

6  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نیب کا ایک اور نوٹس ملا ہے، ایک انکوائری لاہور، دوسری پشاور میں چل رہی ہے،بہتر ہے دیگر دو صوبوں میں بھی نوٹس دیدیں، معلوم ہے نوٹسز کہاں سے آرہے ہیں، کوئی پرواہ نہیں،یہ مجھے زہر دینا چاہتے ہیں، تو زہر بھی اللہ کے توکل پر پی سکتا

ہوں۔ ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مجھے نیب کا ایک اور نوٹس ملا ہے، ایک انکوائری لاہور میں دوسری پشاور میں چل رہی ہے ،بہتر ہے کہ مجھے دیگر دو صوبوں میں بھی نوٹس دیدیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ نوٹسز کہاں سے آرہے ہیں، مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجھے زہر دینا چاہتے ہیں، تو میں زہر بھی اللہ کے توکل پر پی سکتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے سیاست کرنی ہے تو پھر سیاسی میدان میں آئیں ،میری اہلیہ بھی پاکستان کیلئے نکلی ہیں، قائد اعظمؒ، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو بھی پاکستان کی خاطر ہی شہید ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب لاہور کو بھی جواب دینا پڑے گا ہم نے اندھیری رات گزار لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ نوٹس نہیں بھیج سکتا جس کے خلاف میں نے مقدمہ دائر کیا ہوا ہے ،میرے خلاف مقدمہ میں جو پارٹی ہو وہ کیسے مجھ سے نوٹس لے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بھی میرے خلاف کوئی نوٹس جاری نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اب میری گرفتاری نہیں ہوسکتی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نیب کا ایک اور نوٹس ملا ہے، ایک انکوائری لاہور، دوسری پشاور میں چل رہی ہے،بہتر ہے دیگر دو صوبوں میں بھی نوٹس دیدیں، معلوم ہے نوٹسز کہاں سے آرہے ہیں، کوئی پرواہ نہیں،یہ مجھے زہر دینا چاہتے ہیں، تو زہر بھی اللہ کے توکل پر پی سکتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…