جعلی راجکماری کا ٹوئٹر خاموش ہے۔۔۔ فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی خاموشی پر اْنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی راج کماری کا ٹوئٹر خاموش ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست نوٹ کی سیاست کو

دفن کردے گی۔ سینیٹ کا تقدس مجروح کرنے والے عناصر بے نقاب ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست نوٹ کی سیاست کو دفن کردے گی، پاکستان میں نوٹ کی نہیں ووٹ کی سیاست ہوگی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ وہ اپنی رسوائی کا تاریخی بندوبست کررہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ سینیٹ کا تقدس مجروح کرنے والے عناصر بے نقاب ہوں گے، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگاتے رہے اور جب وقت آیا تب پسپائی اختیار کی۔اْن کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا منظر عام پر آنا پی ڈی ایم کو بے نقاب کرگیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی عزت کو بھی داؤ پر لگا دیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک سیٹ کے لیے پی پی نے جمہوریت کے قتل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ویڈیو کے بعد معافی مانگی جاتی لیکن یہاں ڈھٹائی سے مقابلہ کیا جارہا ہے۔اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ سے ایک ممبر مفرور ہے، عدالتوں کے اشتہاری ہیں، آج بھی ن لیگ اس ادارے کے قوانین اور روایات کو پامال کرنے کا باعث بنی. انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی اس ایوان میں آمد نہیں ہوئی، ن لیگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہے، جو پاکستان کو استعمال کرتے رہے وہ اور ان کے رشتہ دار غیرحاضر ہیں۔فردوس عاشق نے کہا کہ پی ٹی آئی میں غلطی کی گنجائش نہیں ، بیٹا ٹھیک کہہ رہا ہے یا باپ اس کا فیصلہ میڈیا کرے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…