حکومت نے پاکستانی معیشت مرغی انڈوں میں بند کر دی

27  فروری‬‮  2021

بہاول پور(آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملائیشیا آج ایشاء کا معاشی ٹائیگر،سعودی عرب،ترکی ترقی کی منازل طے کرچکے لیکن موجودہ حکومت نے پاکستان کی معشیت کو مرغی اور انڈوں میں بند کر دیا ہے۔ 73سال سے پاکستان عوام ملک میں آئین و قانون اور قائداعظم کے پاکستان کے منتظر

ہیں۔جاگیرداروں اور ڈکیٹروں نے ملک کے آئین کو پامال کیا۔ اس حکومت کو جھوٹ کے ورلڈ کپ کا اعزاز ملنا چاہیے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو سونے اور کوئلے سمیت دیگر قیمتی معدنیا ت اورگندم،گنا،کپاس دالوں کی نعمت سے نوازا ہے۔پاکستان ان دس ملکوں میں شامل ہے جہاں سیاحت کے مواقع ہیں لیکن حکمرانوں کی چوری،لوٹ مار کرپشن نے پاکستان کو مقروض اور عوام کو غریب بنایا۔ شوگر،پیٹرول،آٹا اور ٹمبر مافیا 73سال سے اقتدار پر قابض پارٹیوں کوالیکشن میں سپانسر کرتا ہے اور قتدار میں آنے کے بعداس مافیا کے وارے نیارے ہوتے ہیں۔سینٹ الیکشن کے35کروڑو روپے میں ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی نے مدینہ کی اسلامی ریاست کا نعرہ لگایا لیکن ایک قدم بھی نہیں اٹھا یا بلکہ سودی نظام کو مضبوط کیا۔مدینہ کی ریاست کے قیام کیلئے فردو س عاشق اعوان،فیصل واڈا کو بھرتی کیا جنہیں خود معلوم نہیں کہ مدینہ کہاں ہے۔آج پرانے اور نئے چور اکٹھے ہو گئے ہیں۔غلاف کعبہ بنا کر تحفے میں بھجوانے اور قیام پاکستان کے بعد استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والی ریاست بہاولپور کے عوام کو حکمرانوں نے آج بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔جمعہ کوجی پی او چوک بہاولپور میں مہنگائی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے استحکام پاکستان

کیلئے قربانیاں دینے والی ریاست بہاولپور کے عوا م کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لی ہیں یہاں کے نوجوان بے روزگار اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ 73سال سے جاگیرداروں عوام پر حکمرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریز کے بوٹ پالش کرنے اور گھوڑنے نہلانے والوں کو خدمات کے صلے میں جاگیریں ملیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں پاکستان کو اسلامی اور فلاحی پاکستان بنانے کا عزم لے کر چلے ہے۔ انہوں نے کہا کہ73سال سے پاکستانی عوام ملک میں آئین و قانون اور قائداعظم کے پاکستان کے منتظر ہیں۔جاگیرداروں اور ڈکیٹروں نے ملک کے آئین کو پامال کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے کہ غریب کا بچہ رزق

تلاش کرنے کیلئے گندگی کے ڈھیرپر اور غریب شہری علاج،بچوں کی تعلیم کیلئے قرض لینے پر مجبو ر ہیں جبکہ دوسری جانب جاگیرداروں کے گھوڑے اور کتے عیاشی کرتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان خوبصورت جغرافیہ رکھتا ہے۔سی پیک کے بہت سے احسانات ہم پر جتائے جارہے ہیں۔چائنہ کا بحری جہاز پہلے آٹھ ہفتوں میں

سامان لے کر پہنچتا تھا اب چھ روز میں پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں 35کروڑو روپے میں ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔جو اتنی پیسے دیکر سینٹر بنتا ہے و ہ عوام کے حقو ق کیلئے لڑنے کے بجائے اپنے اثاثوں میں اضافہ کرتا ہے۔صوبائی اسمبلی پنجاب میں ایک دوسرے کو راستہ دیا اس لئے کہ ظالم ہمیشہ ظالم کو راستہ دیتا ہے۔

نالائق حکمرانوں کی وجہ سے اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے محروم،پچاسی فیصد صاف پانی سے محروم ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام آبا د کے کاون ہاتھی کو کروڑوں روپے خرچ کرکے کمبوڈیا بھجوایا گیا لیکن یہاں غریب کا بچہ دو وقت کی روٹی اور چھت سے محروم ہے۔انہوں نے کہا

کہ عمران خان نے جتنے وعدے کیے سب جھوٹ بولا۔ایک ہزار دنوں میں موجودہ حکومت نے کچھ نہیں کیا اورآج کہتے ہیں کہ تبدیلی کیلئے پانچ سال کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو عوام کے کندھوں پر مسلط کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مدینہ کی اسلامی ریاست کا نعرہ کیا لیکن ایک قدم بھی نہیں

اٹھاسودی نظام کو مضبوط کیا۔مدینہ کی ریاست کے قیام کیلئے فردو س عاشق اعوان،فیصل واڈا کو بھرتی کیا جنہیں خود معلوم نہیں کہ مدینہ کہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پرانے اور نئے چور اکٹھے ہو گئے ہیں۔میرا بیانیہ یہی ہے کہ حکم صرف اللہ کا چلے گا۔شریعت رسول ﷺکی چلے گی۔اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیا تو بلا سود قرضے،نوجوانوں کو بے روزگاری الاونس دیں گے۔پاکستان جرنیلوں،چوہدریوں کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ہے۔عوام یہاں حکومت

کریں گے شہزادوں کا دور ختم ہونیوالا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کئی اقتدار سے محروم لوگ اپنی باری کیلئے اشارے کی منتظر لوگوں ہیں لیکن اب اشاروں کا وقت گذر چکا اب عوا م کے اشارے چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ چولستان کے عوام سے کوئی ان کا حق نہیں چھین سکتا۔ عوام سے وعدہ کرتاہوں کہ جماعت اسلامی اس ملک میں قرآن کا نظام رائج اور عدالتوں میں ہر مظلو م کی وکالت ریاست کرے گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…