ضمنی انتخابات میں’’دھند ‘‘کی وجہ سے نتائج موخر ہونیوالے حربے پرانے قرار، الیکشن ریفارمز نہ ہوئیں تو عام انتخابات میں زیادہ ’’ دھند‘‘ پڑ سکتی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

22  فروری‬‮  2021

لاہور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں ’’دھند ‘‘کی وجہ سے نتائج موخر ہونے جیسے حربے گزشتہ 73 سال سے ملک میں استعمال ہورہے ہیں ، الیکشن ریفارمز نہ ہوئیں تو عام نتخابات میں زیادہ ’’ دھند‘‘ پڑ سکتی ہے ، موجودہ حکمرانوں میں نہ صلاحیت ہے نہ صالحیت ،

سیاسی سموگ کی وجہ سے قوم کے روگ دن بدن بڑھ رہے ہیں ، مغرب کے ایجنٹ قوم پر مسلط ہیں ، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پڑھا لکھا نوجوان ، کسان ، مزدور سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ خوار ہو گئے ، ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔ ملک کا مستقبل گندگی کے ڈھیروں میں روٹی کے ٹکڑے تلاش کرتا پھر رہاہے ۔ ملک پر 37 برس جرنیلوں نے حکومت کی اور باقی کے سال ان کے اشاروں پر حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہیں ۔ قوم کو سارے حقائق کا علم ہے اور اب وہ اس تماشا سے تنگ آچکے ہیں ۔ قوم کو حقیقی تبدیلی چاہیے ۔ جماعت اسلامی ملک کا مستقبل ہے ۔ وہ وقت جلد آنے والا ہے جب انتخابات میں پیسے کی بجائے کریکٹر کو دیکھا جائے گا ۔قوم کو یقین دلاتاہوں کہ ملک کے مسائل کا حل اسلامی انقلاب میں ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں جاری کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اگر نے آپس میں الیکشن ریفارمز کے لیے مذاکرات کاآغاز نہ کیا تو آئندہ جنرل الیکشنز میں کس طرح کے حالات ہوں گے اس کا اندازہ چار حلقوں میں ضمنی انتخابات سے لگایا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر مسلط حکمران

طبقہ استعماری طاقتوں کے آلہ کارہے ۔سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں بے پناہ اضافہ کیا۔ پی ٹی آئی، جو تبدیلی کے نام پر آئی تھی ، نے گزشتہ 1000 دنوں میں ایک سیکٹر میں بھی بہتری کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔ ملک میں گڈ گورننس کا نام و نشان تک نہیں ۔ ہر معاملہ میں میرٹ کو یکسر

نظر انداز کیا جاتاہے ۔ ملک میں لاکھوں بچے فیکٹریوں ، ہوٹلوں میں مزدوری کر رہے ہیں ۔ تعلیم کا شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے ۔ باہر سے درآمد شدہ لوگ آئی ایم ایف کے اشاروں پر ملک میں پالیسیاں بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی گردنوں پر مسلط ظالم اشرافیہ نے ملک کے جغرافیہ اور نظریہ سے غداری کی ۔ ان لوگوں کو ہتھکڑیاں پہنا

کر جیلوں میں بند کرناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے جرنیلوں اور تینوں سیاسی پارٹیوں کے ادوار دیکھ لیے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت سب سے زیادہ نااہل ثابت ہوئی ہے ۔تبدیلی کے دعوے کرنے والے اب کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت نے کہاکہ پی پی ، نون لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد

عوامی مسائل کا حل نہیں ۔ یہ پارٹیاں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے قوم کو مسلسل بے وقوف بنارہی ہیں ۔ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاست سے اسی بنا پر کنارہ کشی کی ۔ ہم اسلامی انقلاب کے داعی ہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں امیر جماعت نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں مافیاز کا راج ہے ۔ مہنگائی کی اصل وجہ مافیاز کا کردار ہے ۔ امیر جماعت نے کہاکہ قرآن و سنت کا نظام ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…