ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی، ن لیگ کا وزراء کی پریس کانفرنس پر رد عمل

21  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تین وزیر اطلاعات ، مشیر اور وزیر ایک مریم نواز شریف کا جواب دینے ڈسکہ آئے اور چھْپ

کر پریس کانفرنس کر کے بھاگ گئے ۔ انہوںنے کہاکہ آج پانچ آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی ووٹ چور وزیروں اور مشیر کو ایک مریم نواز کی تقریر کے جواب کی فکر ہے عوام کی نہیں ،کرائے کے ترجمان ڈسکہ میں چھْپ کر اپنی دہشت اور غنڈہ گردی کا دفاع کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف کے خوف میں مبتلا عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کی فوج ڈسکہ بھجوائی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن جیتنے والے مریم نواز کی طرح عوام میں کھڑے ہو کر بات کرتے ہیں چھپ کر چار دیواری میں پریس کانفرنس نہیں کرتے ،ایک مریم نواز کا عوامی جلسہ اور ڈسکہ میں پانچ وزراء کی چھْپ کر پریس کانفرنس ثبوت ہے کہ ووٹ چور عوام کے خوف میں مبتلا ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف اور عوام کا اتنا خوف طاری ہے کہ حکومتی ووٹ چور جتھے اور ٹولیوں میں آئے،مریم نواز شریف کے جلسے کا جواب ووٹ چور جتھے نے چھْپ کر پریس کانفرنس میں دیا ، ووٹ چوروں کو عوام میں جانے کی ہمت نہیں ہوئی کیونکہ ووٹ چور اِس دفعہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور ان کا ووٹ چور ٹولہ اب صرف چھپ کر پریس کانفرنس کر سکتا ہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ عوام میں گئے تو ان کا وہی حال ہوگا جو گزشتہ رات ووٹ چوروں کا ہوا،عمران صاحب اب چھْپ کر پریس کانفرنس نہ کرائیں ہمیشہ کے لئے گھر جانے کی تیاری کریں ، ٹا ٹا بائی بائی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…