حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کے لیے عوام کی زندگی اجیرن کر دی،حکو مت یومیہ 11ارب 89کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کررہی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

17  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کی غرض سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے قرضہ حاصل کرنے کے لیے ماضی کی حکومتوں کے بھی سارے

ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں ۔آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق جب تک گلے میں ہے اس وقت تک دنیا میں پاکستان کی عزت اوروقار بحال نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہترہے خودکشی کر لوں گا آج وہ کس منہ سے عوام کا سامنا کررہے ہیں۔؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی بدولت گزشتہ دوبرسوں میں ملک وقوم پر قرضوں کے مجموعی بوجھ میں11300 ارب روپے کے اضافے کے بعد قرضہ36300ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جو کہ جی ڈی پی کا 87فیصد بنتا ہے جبکہ اس رقم میں سعودی عرب اورمتحدامارات سے لیا گیا قرضہ اورواجبات شامل نہیں۔ مالی سال 2017-18ء میں پاکستان کا مجموعی قرضہ25000ارب روپے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے اعداوشمار کے مطابق دوبرسوں میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 4600ارب اورمقامی قرضوں میں 6800ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ملکی معیشت کو سنبھانے کے حوالے سے حکومت کی تمام پالیسیاں مایوس کن ثابت ہوئی ہیں ۔جھوٹے نعروں اوروعدوں پر قائم ہونے والی حکومت مسلسل عوام کے ساتھ غلط بیانی کررہی ہے ۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس بڑھ کر اورحکمرانوں کی نااہلی کیا

ہوگی کہ حکومت 11ارب 89کروڑ یومیہ قرضہ حاصل کر رہی ہے ۔ تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جارہاہے ۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری ، سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ ،نائب امراء ذکر اللہ مجاہد، سردار ظفر حسین خان، نصراللہ گورائیہ، سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اورڈپٹی سیکرٹری محمد عمران الحق نے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماء اورسابق ناظم استقبالیہ سجاد احمد خان نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورلواحقین کو صبروجمیل دے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…