فیصل واوڈا سینیٹ کا الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں،آخر انہیں کس بات کا خوف ہے؟ اصل وجہ تو اب سامنے آئی وفاقی وزیر اسد عمر نے اندر کی بات بتادی

17  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سینیٹ کیلئے پی ٹی آئی کے ایک سے زیادہ لوگوں نے ٹکٹ جمع کروائے ہیں، سینیٹ ٹکٹوں سے متعلق حتمی فیصلہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک ہوگا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ کا فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پرا عتراض سمجھ میں آنے والا ہے، صاف بات ہے ایک ایم این اے کو سینیٹ کا ٹکٹ کیوں دیا جارہا ہے، فیصل واوڈا کی ترجیح ہے انہیں سینیٹ میں منتقل کردیا جائے یہ بھی سمجھ میں آنے والی بات ہے کیونکہ دہری شہریت کیس کا فیصلہ فیصل واوڈا کیخلاف آسکتاہے، فیصل واوڈا سینئر لیڈر اور وفاقی وزیر ہیں اس لئے ان کی ترجیح پر انہیں سینیٹ کا الیکشن لڑایا جارہا ہے۔ دہری شہریت کیس میں فیصلہ فیصل واوڈا کیخلاف آیا تو دوبارہ الیکشن ہوگا ،فیصل واوڈا کے پاس الیکشن میں دوبارہ حصہ لینے کا حق ہوگا،اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے،پہلی بار بلوچستان سے کوئی چیئرمین سینیٹ بنا ہے، اگلا چیئرمین سینیٹ بھی صادق سنجرانی کو ہی ہونا چاہئے، ہم ایک سے زائد مرتبہ اپوزیشن کو سرپرائز دے چکے ہیں، اپوزیشن پتہ نہیں کیوں شفاف الیکشن کیلئے اوپن بیلٹ نہیں مان رہی، امید ہے سپریم کورٹ

اوپن بیلٹ پر ایسا فیصلہ دیگی جس کے بعد یہ سوال ختم ہوجائے گا کہ کون کس کو سرپرائز دے گا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر پہلے 5لوگ بکتے تھے اب ہوسکتا ہے اوپن بیلٹ کی وجہ سے 2لوگ بکیں، اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی پی ڈی ایم کے جلسوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نہیں کہا، عوامی رائے کو کنٹینر لگانے یا پولیس ایکشن سے نہیں روکا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…