سمجھ نہیں آتی ان کو ایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں، مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

16  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ مریم نواز اپنی سرجری کو جواز بنا کر بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، حکومت کی طرف سے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت قطعی نہیں دی جائے گی، سمجھ نہیں آتی انکو ایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں، ہم

کیسے ایک قانون کے مطلوب شخص کو پاسپورٹ دے کر مدد کرسکتے ہیں،ایسا نہیں ہو سکتا ہم سہولت کار بنیں اور نواز شریف کہیں اور چلے جائیں۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن سے متعلق میڈیا حکمت عملی پر بات چیت کی گئی، عمران خان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹورل ووٹ کے امین لوگوں کو عوام کا ووٹ غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے سیاست میں پیسے کے کلچر کو عام کیا ، ہمارا واضح موقف ہے کہ پیسے کی سیاست ختم کرکے اہلیت اور میرٹ کو فروغ دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے اقرار کرلیا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل اندھیرے میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے، سمجھ نہیں آتی انکو ایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مریم نواز اس طرح کے پیغامات سے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کررہی ہیں، حکومت کی طرف سے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت قطعی نہیں دی جائیگی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ نواز شریف یہاں سے علاج کروانے گئے اور باہر جاکر سیاست شروع کردی، نواز شریف کو پاسپورٹ کے بجائے ٹریول ڈاکومنٹ جاری کرینگے تاکہ وہ وطن واپس آئیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم کیسے ایک قانون کے مطلوب شخص کو پاسپورٹ دے کر مدد کرسکتے ہیں،ایسا نہیں ہو سکتا ہم سہولت کار بنیں اور نواز شریف کہیں اور چلے جائیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…