تحریک انصاف سے سینٹ کا ٹکٹ کسے ملے گا؟ ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے

7  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )حکمران جماعت تحریک انصاف سے سینٹ کا ٹکٹ دیے جانے کے لیے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی بورڈ ممبران نے سینٹ الیکشن کے امیدواروں سے متعلق اپنی سفارشات وزیراعظم

عمران خان کو پیش کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری، ثانیہ نشتر اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کے نام سفارشات میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ بورڈ نے سینٹ الیکشن کے لیے بابر اعوان، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور نیلوفر بختیار کے نام بھی وزیراعظم کو دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کو خیبرپختونخوا سے دوبارہ سینیٹر بنانے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور اتحادی جماعت (ق) لیگ سے کامل علی آغا کا نام بھی سفارشات میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری وزیراعظم آئندہ کچھ روز میں دیں گے۔دوسری جانب حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ

الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے۔وفاقی کابینہ سے منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل نے کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس بنا لیا ہے اور آرڈیننس کا یہ مسودہ وزیراعظم عمران خان کوبھیج دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…