وزیراعظم عمران خان نے کتنی سرکاری مراعات حاصل کیں؟ بزرگ شہری عدالت پہنچ گیا

30  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کتنی سرکاری مراعات حاصل کیں، بزرگ شہری عدالت پہنچ گیا، وزیراعظم عمران خان نے 2013 تا 2018 کتنی سرکاری مراعات حاصل کیں؟ کراچی کا 79 سالہ بزرگ شہری معلومات کے لیے ڈھائی سال سے کوشاں، معلومات نہ ملنے پر بزرگ شہری مایوس، بالآخر سندھ ہائیکورٹ کا

دروازہ کھٹکھٹایا دیا۔ عدالت کے اعتراض پر بزرگ شہری نے درخواست واپس لے لی۔ ہائیکورٹ میں کراچی کے 79 سالہ بزرگ شہری شیر محمد چشتی نے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 2 اکتوبر 2018 سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خطوط لکھ رہا ہوں۔ ماضی میں حکمرانوں نے کتنی مراعات لیں، معلومات موجود ہیں۔ موجودہ وزیراعظم عمران خان کی 2013 سے 18 کی سرکاری مراعات کا علم نہیں۔بتایا جائے 2013 تا 18 قومی اسمبلی کے کتنے سیشن ہوئے؟ بتایا جائے، عمران خان نے کتنے سیشن میں شرکت کی؟ بتایا جائے، عمران خان نے کتنی تنخواہ، مراعات حاصل کیں؟ بتایا جائے اس دوران عمران خان کو کتنے الانس دیے گئے؟ سیشن اور ماہانہ بنیادوں پر معلومات فراہم کی جائیں۔ 2018 سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف انفارمیشن کمشنر کو خطوط لکھ رہا ہوں۔ فریڈم آف انفارمیشن آرڈینیس کے تحت معلومات لینا میرا حق ہے۔ بطور شہری معلومات کا حصول میرا حق ہے۔ سرکاری ادارے قانون ہونے کے باوجود معلومات نہیں دے رہے۔ استدعا ہے کہ وقت ضائع کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ دلوایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہرجانے کے لیے سوٹ داخل کیا جاتا ہے۔ درخواستگزار نے تکنیکی غلطی ہونے پر درخواست واپس لے لی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…