جسے پروٹوکول کہا جارہے ہے وہ اصل میں۔۔۔۔ گورنر سندھ کی کتے کو سرکاری پروٹوکول دینے سے متعلق وضاحت

28  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی) سرکاری گاڑی میں کتے کی سواری اور پروٹوکول دینے سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری گاڑی میں کتے کے سوار ہونے کی ویڈیو بنا کر ایک بے ہودہ

حرکت کی گئی ہے۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ جو صاحب ویڈیو بنا رہے ہیں وہ بار بار گاڑی کی ایک جانب آرہے ہیں اور خود کو کیمرے میں آنے سے بچا رہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ جسے وہ صاحب پروٹوکول کہہ رہے ہیں وہ گورنر کی فیملی کو دی جانے والی سیکیورٹی ہے۔ اس گاڑی میں میری فیملی موجود ہے اور اگر اس کے ساتھ کتا بھی ہے تو اس میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ گاڑی کتے کو گھمانے کے لیے استعمال نہیں ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ جوصاحب ویڈیو بنا رہے تھے وہ خود ایک کرپٹ پارٹی کا حصہ ہیں وہ پہلے اپنی پارٹی کی کرپشن کا جواب دیں۔ وہ دوسروں کی فیملی کی اس طرح ویڈیو بنا کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جب ہر چیز غلط ہورہی تو وہ جو بھی کریں وہ بھی ٹھیک ہے۔گورنر نے کہا کہ ہم تبدیلی کے لیے آئیں ہیں اور ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔ جب تک ہمارے دم میں دم ہے عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سرکاری گاڑی میں کتے کی سواری اور پروٹوکول کی ایک ویڈیو گردش میں تھی، جس پر گورنر سندھ کا بیان سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…