سیشن کورٹ میں وکلا ء نے ایس ایچ او پر تھپڑوں کی بارش کر دی

19  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)سیشن کورٹ میں وکلا ء نے ایس ایچ او کو تھپڑ رسید کر دیئے، ایس ایچ او برکی سیشن کورٹ میں کیس کے سلسلے میں آیا ہوا تھا۔ایس ایچ او برکی میاں لیاقت کی اپنی سابقہ تعیناتی کے دوران قبضہ گروپ کی سفارش کرنے پر وکلا ء سے تلخ کلامی ہوئی تھی ۔پنجاب بار کے عہدیدار سید فرہاد علی شاہ نے وکلا ء اور ایس ایچ

او میں بیچ بچائو کروایا۔دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور بار کے نو منتخب صدر ملک سرود، جنرل سیکرٹری احمد سعد خان، سنیئر نائب صدر رانا شاہد اور نائب صدر ایم ایچ شاہین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور بار کے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر و ممبر پاکستان بار کونسل چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ، سینیٹر کامل علی آغا، سینئر ایڈووکیٹ جہانگیر اے جھوجہ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر دوگل، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ، چودھری صفدر حیات بوسال ایڈووکیٹ، سردار اکبر ڈوگر ایڈووکیٹ، ہارون دوگل ایڈووکیٹ، چودھری خالد سندھو ایڈووکیٹ شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ معاشرے میں وکلاء برادری کا جو مقام ہے اس کو سنبھالنا، مضبوط کرنا اور اپنے امیج کو خراب نہ ہونے دینا عہدیداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار نے نامور وکلاء پیدا کیے، وکلاء برادری انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ہم اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ صدر لاہور بار ملک سرود اور لاہور ہائیکورٹ بار چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ نے چودھری

پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار آپ کے دور میں تحصیل بار کو اہمیت دی گئی اور بارز کیلئے فنڈز مختص کیے گئے، تمام ہائیکورٹ بارز سے لیکر لاہور بار کو نہ صرف فنڈز دیئے گئے بلکہ وکلاء کیلئے تاریخی اعلانات بھی کیے گئے جن میں وکلاء کیلئے فری میڈیکل کی سہولت، بائی پاس اور دل کا علاج بھی فری کرنے کی بنیاد رکھی گئی، وکلاء برادری کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی ایسے منصوبے ہیں جن کی وجہ سے وکلاء برادری ہمیشہ آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…