پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں مشکل سے دوچار ،ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے اہم معاملے پر حمایت سے انکار کردیا

19  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مشکل میں آگئی، فردوس شمیم نقوی کے استعفے کے بعد ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف بنانے کیلئے حمایت سے انکار کردیا۔تحریک انصاف سندھ کو نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑگیا،

پارٹی قیادت کی ہدایت پر فردوس شمیم نقوی کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تو حلیم عادل شیخ اور خرم شیرزمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر غور شروع ہوا قائد حزب اختلاف کیلئے حلیم عادل شیخ پارٹی قیادت کی حمایت کرنے میں کامیاب رہے اور انہوں نے اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ساتھی ہی رکن اسمبلی بلال غفار کو نیا پارلیمانی لیڈر بنانے کی درخواست بھی اسپیکر اسمبلی کو دے دی گئی تاہم ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ حلیم عادل شیخ کی حمایت پر تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کا موقف ہے کہ حلیم عادل شیخ کی شہرت اچھی نہیں، ان کیخلا ف معروف گلوکار منی بیگم کی زمین پر قبضے کے الزام میں انکوائری بھی چل رہی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا موقف ہے کی اپوزیشن لیڈر کیلئے ان کے اراکین کے ناموں پر غور کیاجائے ا سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی ملیر میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے مشترکہ امیدوار لانے میں بھی ناکام رہی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…