حلف نہیں لینا تو استعفیٰ دیں چوہدری نثار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا گیا

16  جنوری‬‮  2021

راولپنڈی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے معروف سیاستدان چوہدری نثار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ حلقہ پی پی 10 کے لوگوں نے چوہدری پر اعتبار کیا۔چوہدری نثار اگر

حلف نہیں لیتے تو وہ استعفیٰ دیں،پی ڈی ایم تمام انتخابات میں حصہ لے گی،پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے  مزید کہا کہ جڑواں شہروں میں صاف پانی کی کمی ہے اس لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 5 ڈیمز کی وجہ سے آبپاشی سے لے کر پانی کی کمی تک کے مسائل حل ہوں گے جبکہ تھانہ روات کے 7 علاقوں کو گیس منصوبہ بھی دینے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن گیس وسائل کم ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح کا منصوبہ رنگ روڈ 110 کلو میٹر بنتا ہے جو 66 کلومیٹر پنجاب اور باقی اسلام آباد کی حدود میں ہے۔غلام سرور نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کی منظوری ہو چکی ہے اور پنجاب کی الائنمنٹ فائنل ہو چکی ہے جبکہ 6 ارب سے زیادہ کی رقوم پنجاب انتظامیہ کے پاس پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 جون سے پہلے رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور پینے کے پانی کی کمی دور کرنے کے لیے 5 ڈیمز بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کچھ ڈیمز پر کام شروع ہو چکا ہے اور کچھ پر ابھی کام ہو گا۔ ڈیمز کے لیے بجٹ مختص کر رہے ہیں اور جلد پانی کی کمی کو دور کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…