ترکی اور آذربائیجان کے بڑی شخصیات کا  13 جنوری کو دورہ پاکستان کا امکان

11  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن )ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا 13 جنوری کو دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو 13 جنوری کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، آذری وزیر خارجہ جیہون بیراموو کی بھی وفد کے ہمراہ 13 جنوری کو ہی اسلام آباد آمد متوقع ہے ۔آزری سفارت خانے نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوں بیراموو کے دورہ پاکستان کی

تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق دونوں مہمان وزرائے خارجہ , وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ایک سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے،پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے مابین دوطرفہ اور سہہ فریقی اجلاسوں میں باہمی تعاون کے فروغ، باہمی منسلکی اور تجارت بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔ذرائع کے مطا بق ترک اور آذری وزرائے خارجہ، وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی دیگر سیاسی و فوجی حکام سے بھی ملاقاتوں کا قوی امکان ہے ،ناگورنو کاراباخ کی تاریخی فتح، مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال زیر غور آئے گی۔ذرائع کے مطابق ترکی اور آذربائیجان مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت کا اعادہ کریں گے، ترکی اور آذربائیجان، کشمیری بھائیوں کی ہندوستانی قبضے سے آزادی کیلئے مکمل اظہار یکجہتی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک اور آذری وزرائے خارجہ جموں و کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضے، ظلم و بربریت کے خاتمے پر زور دیں گے، تینوں ممالک تجارتی راہداری کے قیام، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر بھی غور کریں گے، پاک، ترک، آذری مشترکہ منصوبوں کے آغاز، باہمی سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…