بریک ڈائون پر گھبرانے کی کوئی بات نہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں وزیراعلی پنجاب نے عوام کو پریشان نہ ہونے کا مشورہ دے دیا 

10  جنوری‬‮  2021

لاہور( آن لائن )پاکستان بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈان کے بعد وزیراعلی پنجاب کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بریک ڈان پر عوام پریشان نہ ہوں گبھرانے کی کوئی بات نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل ہے کہ

وہ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔فنی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے، متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ جبکہ وزیر اعلی نے پنجاب کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر ای اوز اور ڈی پی او ز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس افسران مستعدی سے فرائض سرانجام دیں، پولیس افسران اپنے علاقوں میں گشت مزید بڑھائیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ایس ایچ اوز تھانوں میں بیٹھنے کی بجائے ہمہ وقت خود پٹرولنگ کریں، پولیس گاڑیاں گشت کریں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور تصویری ثبوت کے ساتھ رپورٹ صبح وزیراعلی آفس میں جمع کرائی جائے جب کہ ان ہدایات پر فوری طورپر عمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان بھر میں بجلی کے ایک بڑے بریک ڈان کے بعد تمام چھوٹے بڑے شہر اور دیہات تاریکی میں ڈوب گئے تھے اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…