پی ڈی ایم میں ملک کیخلاف نعرے لگانے والوں کیخلاف وفاقی وزیر مراد سعید کا بڑا اعلان

6  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ مراد علی شاہ کو غلامی پر وزیراعلیٰ سندھ بنایا گیا، زرداری کے سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے، 12سال سے حکومت میں ہو پھر بھی نالے صاف کرانے کیلئے این ڈی ایم اے کی مدد لیتے ہو،آپ گوداموں سے گندم اور چینی چوری کرتے ہو، جعلی اکائونٹس کی جے آئی ٹی پڑھ کر مراد علی شاہ کا اصل چہرہ سامنے آجائے گا،

پی ڈی ایم کی جلسیاں ناکام ہونے کے بعد نازیبا زبان استعمال کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج سندھ اور کراچی کے عوام کیلئے دیا۔ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے چورنگی میں ایک چھوٹی سی سڑک کے افتتاح کے موقع پر جو نازیبا زبان استعمال کی گئی اور سندھ کے عوام پر جو حق جتایا گیا اس پر انہیں شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبہ سندھ میں احساس پروگرام کے تحت سب سے بڑا امدادی پیکیج تقسیم کیا تاہم اس امدادی رقم میں بھی خوردبرد کی گئی، اومنی گروپ اور جعلی اکائونٹس کے ذریعے کرپشن کیلئے سندھ بینک کو استعمال کیا گیا، وزیر اعلی سندھ کی طرف سے آصف علی زرداری کی شوگر ملوں کو سبسڈی دی گئی، نیب نے صوبہ سندھ میں ہونے والی کرپشن کے 10 ارب روپے ریکور کرائے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ سندھ کو وفاق کی طرف سے فنڈز ملنے کے باوجود صوبے میں ترقیاتی منصوبے نہ ہونے کے برابر ہیں، تھر میں پیاس اور بھوک کی وجہ سے ہر سال 500 بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، صوبے میں عوام کو بہتر ہسپتال اور طبی سہولیات دستیاب تک نہیں ہیں، سندھ اور کراچی کی ترقی کیلئے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک اقتصادی بہتری کی جانب گامزن ہے،

اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، حسابات جاریہ کا خسارہ کم ہو گیا ہے جس کے عالمی ادارے بھی تصدیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مراد شاہ نے بیمار صنعتوں کی بحالی کے پروگرام کے تحت اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا، بلال شیخ، فریال تالپور کے لیٹر پیڈ پر سات ارب روپے کی سبسڈی آصف علی زرداری کو دے دی گئی، جعلی دستخطوں، جعلی اکائونٹس، فالودہ اور گول گپے والے کے اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں مراد علی شاہ نے معاونت کی، ٹریکٹر سکیم کا بھی کسانوں کو

کوئی فائدہ نہیں دیا اور یہی وجہ ہے کہ مراد شاہ کو آصف علی زرداری نے اپنے سہولت کار کے طور پر وزیراعلی کے منصب پر فائز رکھا، گندم بحران پر مراد علی شاہ کی وجہ سے 2018 سے 2020تک تین سالوں میں گوداموں سے گندم چوری ہوئی، گوداموں میں گندم کی بجائے ریت کی بوریاں رکھی گئیں اور ثابت کیا کہ یہ صرف وسائل اور دوائیاں چور ہی نہیں بلکہ گندم اور آٹا بھی چوری کرتے ہیں،

پنجاب اور سندھ میں گندم کی قیمتوں کا فرق اسی شخص کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پرچی والے چیئرمین کہتے ہیں کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے اور جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس کراچی کے مسئلہ کا کوئی حل نہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اور آئی جی سندھ کی رپورٹ سب کے سامنے ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے

کہ 12 ہزار جرائم پیشہ عناصر کو سندھ پولیس میں بھرتی کیا گیا، سندھ میں چائنہ کٹنگ کے واقعات اور حکومتی سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر قبضوں کی داستانیں سب کے سامنے ہیں، سمندر کنارے کراچی کے لوگ پیاسے ہیں اور یہ پاور پلانٹس کی باتیں کر رہے ہیں، پرچی والے چیئرمین کو پرچی کی بنیاد پر عہدہ ملا اور باقی سب لوگ اس کے غلام بنے ہوئے ہیں، بلاول زرداری پرچی والا ہی صحیح لیکن بطور چیئرمین سندھ حکومت سے کوئی سوال بھی نہیں کرتا، کراچی کے ترقی کے پیکیج پر جتنے مرضی

روڑے اٹکا لیں یہ پیسہ آپ کی کرپشن کی نظر نہیں ہونے دیں گے، کراچی کی صفائی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جو فنڈز دیئے گئے ہیں ان کا حساب ضرور لیں گے، ہر سڑک، کرپشن بے دھڑک کا نظام نہیں چلے گا، سندھ کے ہر ضلع میں جائیں گے اور آپ سے سوال بھی پوچھتے جائیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…