نانی بننا خوشی اور اعزاز ہے، مریم نواز کی نواسی سے گفتگو کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

4  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیاسی سرگرمیوں کے دوران بھی اپنی نواسی کیلئے بھی وقت نکال لیا اور چیزیں خریدیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز اپنی نواسی سیرینا کے لیے کھلونے خرید رہی ہیں جبکہ وہ کھلونے

اپنی نواسی کو ویڈیو کال کے ذریعے موبائل سے دکھا بھی رہی ہیں۔ ایک اسٹور میں مریم نواز اپنی نواسی سے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں نے آپ کے لیے لال چپس لیے ہیں، آپ دیکھنا چاہتی ہیں؟۔ اس کے بعد مریم نواز اسٹور میں ایک دیوار کی جانب جاتی ہیں جہاں بچوں کا کھلونا ڈاکٹر سیٹ دیوار پر لٹکا ہوا ہے۔یہاں مریم نواسی کو اپنے موبائل سے اس ڈاکٹر سیٹ کو دکھاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ کیا آپ کو ڈاکٹر سیٹ چاہیے، یا پھر آپ کو بس چاہیے؟مذکورہ ویڈیو ثانیہ عاشق نامی ایک خاتون نے شیئر کی اور اس میں انھوں نے لکھا کہ بہاولپور سے لاہور واپس جاتے ہوئے مریم نواز نے راستے میں کہیں رک کر یہ چیزیں خریدی تھیں۔ دوسری جانب خود لیگی نائب صدر نے بھی ٹوئٹر پر اس پیغام کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے اپنے نانی ہونے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔ کچھ دیر بعد مریم نواز نے سینیٹر پرویز رشید کی گاڑی میں بیٹھے تصویر شیئر کی جس میں وہ چپس کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔مریم نے اس تصویر کے کیپش میں لکھا کہ پرویز انکل وہ چیز کھارہے ہیں جو میں نے سیرینا کیلئے خریدی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…