“خواجہ آصف کے ملازم کے اکاؤنٹ سے 40 کروڑ نکل آئے،ملازم سے پوچھا گیا کہ پیسے کہاں سے آئے تو ملازم نے کہا کہ میرے نہیں صاحب کے ہیں، جس کمپنی سے متعلق خواجہ آصف دعویٰ کرتے رہے کہ اس نے تنخواہ دی ہے، اس کمپنی نے۔۔” اینکر عمران خان‎کا تہلکہ خیز انکشاف

4  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن عمران خان ریاض نے کہا ہے کہ نہ تو اپوزیشن کو حکومت سے خطرہ ہے اور نہ ہی حکومت کو اپوزیشن سے خطرہ ہے ، ان دونوں کو اپنے آپ سے خطرہ لاحق ہے ، اپوزیشن جماعتوں کو اس چیز کا خطرہ ہے کہ

جو چیزیں انہوں نے ماضی میں کی ہیں یعنی کیسز ہیں اور ان پر اس وقت دبائو ہے کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کے عمل سے گزاریں اور خود کو بے گنا ہ ثابت کریں ۔ عمران ریاض کا کہنا تھاکہ2 سوال ہیں خواجہ آصف سے ،ایک ان ایک ملازم پکڑا گیا ہے اور ا س کے اکائونٹ سے 40کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں ، جب ملازم سے پوچھا گیا کہ یہ پیسے کدھر سے آئے تو اس نے فوراً جواب دیا یہ میرے نہیں ہیں بلکہ صاحب کے پیسے ہیں اور اب صاحب کے پاس جواب ہی کوئی نہیں ہے۔دوسرا سوا ل یہ ہے کہ جب وہ پاکستان میں وفاقی وزیر تھے ، خواجہ آصف جیسا اہم ترین آدمی جو اہم ترین وزارت پر موجود تھے ، انہوں نے کہا ہے کہ تیرہ کروڑ روپے مجھے ایک کمپنی نے تنخواہ دی ہے ، جب کمپنی سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ ہم نے تو سیٹل منٹ کے تحت انہیں ایک اقامہ دیا تھا ، اس کیلئے بھی کسی جگہ سے کوئی سفارش آئی تھی ، ہم سے ان سے کوئی کام لیا اور نہ ہی کوئی تنخواہ دی ہے ۔ سینئر اینکر پرسن عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اب وہ تیرہ کروڑ روپے کس کھاتے میں جائے گا اس کا جواب بھی نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…