حویلیاں طیارہ حادثہ؛ تحقیقاتی رپورٹ جاری کرنے والے افسر کو ہٹا دیا گیا، ماہرین نے اعلیٰ افسر کو ہٹانے پر کس چیز کا خدشہ ظاہر کر دیا

3  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی) ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ایئرکموڈور (ر) عثمان غنی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ایئرکموڈور (ر) عثمان غنی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ، عثمان غنی 2018 سے

ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ تھے۔ذرائع کے مطابق عثمان غنی نے حویلیاں حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی، انہوں نے دباؤ کے باوجود اے ٹی آرطیارہ حادثے کی رپورٹ مکمل کی، طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آچکی ہے جب کہ تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے۔ماہرین کے مطابق ایئرکموڈور (ر) عثمان غنی ملازمت مکمل ہونے پر 31 دسمبر کوپاک فضائیہ سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے، تاہم اے ٹی آر حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے انہیں ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کا معاملہ شکوک وشبہات پیدا کر رہا ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت ہوابازی عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے کہ عثمان غنی 31 دسمبر کو ریٹائر ہوگئے تھے اس لیے انہیں اس عہدے سے ہٹادیا گیا، انہیں پہلے ہی ایکسٹینشن دی جاچکی تھی، ایئرکرافٹس انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ کے لیے نئے ناموں پر غور جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…