فضل الرحمان نواز شریف کو بندگلی میں لے جا کر سیاسی غلطی کرانا چاہتے ہیں، پاک فوج کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کرنے والوں کیخلاف حکومت کا اہم فیصلہ

1  جنوری‬‮  2021

پشاور(آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان پچ سے باہر کھیل رہے ہیں،فضل الرحمان انہیں بندگلی میں لے جا کر سیاسی غلطی کرانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان مافیا کے خلاف ننگی تلوار لے کر لڑ رہے ہیں۔ان خیالالت کا اظہار انہوں نے پشاور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب

کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کو بند گلی میں لے گئے ہیں۔ لانگ مارچ کیا تو حکومت حرکت میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے آن لائن ویزہ سسٹم لا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت 16تاریخ کوختم ہورہی ہے،میریپاس جواختیارات ہیں وہی استعمال کررہاہوں، نواز شریف کا پاسپورٹ رینیو نہیں ہو گا اور16فروری سے کینسل تصور کیا جائے گا۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ان کو واپس لائیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو کرک واقعہ پر سخت نوٹس لینے کا کہا ہے۔ اقلیتیوں کی جائیداد، عبادت گاہوں اور شخصی حفاظت کا بندوبست کرنے کا کہا ہے۔ یہ ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ن لیگ سے بیک ڈور مذاکرات کا علم نہیں، آج ہو یا کل آخر کار بات ہونی ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے تاہم پشاور، راولپنڈی اور لاہور ریڈ الرٹ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کا کیس خیبر پختونخوا حکومت کو بھیج دیا ہے۔ پاک فوج کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر حکومت حرکت میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ہے جو فیصلہ ہو گا اس پر کل بات ہو گی،ایک اچھی بات ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ن لیگ بھی اس پر سوچے گی، پورایقین ہے مسلم لیگ(ن) بھی انتخابات

میں حصہ لے گی،فضل الرحمان کی اپنی کوئی سیٹ نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان پچ سے باہر کھیل رہے ہیں،فضل الرحمان انہیں بندگلی میں لے جا کر سیاسی غلطی کرانا چاہتے ہیں،ایک نہ ایک دن بات چیت ہونی ہے، عمران خان مافیا کیخلاف لڑ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے

پاکستان میں میڈیا میڈیا کھیلا جا رہا ہے، پاکستان کا میڈیا دنیا کا سب سے بڑا میڈیا ہے،ہم نے نوٹس لیا ہے انڈین کورونکس کا جو پاکستان کیخلاف ہیں،15 سال سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،سینکڑوں لوگ اس میں کام کر رہے ہیں اور مال وصول کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…