لانگ مارچ کی حتمی تاریخ سے ایک روز قبل بھی اگر کوئی ضمنی انتخاب ہوگا تو جعلی حکومت کیلئے راستہ کھلا نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز کا بھی دو ٹوک اعلان

1  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی حتمی تاریخ سے ایک روز قبل بھی اگر کوئی ضمنی انتخاب ہوگا تو جعلی حکومت کے لئے راستہ کھلا نہیں چھوڑیں گے، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کسی بھی جماعت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہمارے ساتھ رابطوں کی کوششیں تو ابھی بھی جاری ہیں۔ پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) او رنہ ہی پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت نے ابھی تک سینیٹ کے اوپر کوئی فیصلہ کیا ہے،ابھی سینیٹ کے انتخابات کے انعقاد میں ابھی وقت ہے اس لئے ہم بحث کیلئے تھوڑا وقت لے سکتے ہیں،اس میں بہت سے آئینی اورقانونی نکات ہیں او رفرحت اللہ بابر نے اجلاس میں سارے نکات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ رابطوں کی تو کوششیں ابھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم کا امیدوار آ سکتاہے لیکن ابھی حتمی طے نہیں ہوا، اگر فیصلہ ہوا تو راس حوالے سے مقامی سیاست کو دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنا عوام کا کام ہے،میں میاں صاحب کی بات کو دہرا دیتی ہوں کہ پاکستان کو جو سوغات دی ہے اس کو واپس لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اگر لانگ مارچ کے حتمی اعلان سے ایک دن قبل بھی ضمنی انتخاب ہوتا ہے تو ہم جعلی حکومت کے لئے راستہ کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ سینیٹ انتخابات پر بحث جاری ہے وقت قریب آئے گا تو فیصلہ کیا جائے گا او رجو بھی فیصلہ ہوگا وہ متفقہ ہوگا۔ انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا کہ سا کے لئے ہمارے کارکنان اور عوام نے نکلنا ہے، ہم جعلی حکومت کی طرح خود کنٹینر پر چھپ کر لوگوں کو کھلے آسمان تلے نہیں چھوڑ یں گے،ہم نے موسم کو دیکھنا ہے اور انہیں محفوظ بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…