موٹر وے پولیس پر سنگین الزام لگ گیا ترجمان محکمہ ایکسائز نے بڑا دعویٰ کردیا

26  دسمبر‬‮  2020

پشاور(این این آئی)ایکسائز اسکواڈ اور موٹر وے پولیس کے درمیان تکرار کے واقعے کے بعد خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے موٹر وے پولیس پر منشیات اسمگلنگ میں معاونت کا الزام لگادیا۔ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق ایکسائز اہلکاروں کو 30 کلو ہیروئن کی

ممکنہ اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع مل تھی، انہوں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو موٹروے اہلکاروں نے دخل اندازی کی جس کے نتیجے میں تیس کلو ہیروئن سے بھری گاڑی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔محکمہ ایکسائز کے پی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی بلا جواز کارروائی سمجھ سے بالاتر ہے اور اس سے مفادات کے ٹکراؤ کی بو آرہی ہے، ایس ایچ او ریاض خان اور اسکے عملے کو زدو کوب کرنے کی آڑ میں ہیروئن سے بھری گاڑی کو بھگایا گیا۔ترجمان کے مطابق کیا پشاور موٹروے اور جی ٹی روڈ وفاق کے زیرانتظام علاقے میں ہیں اور کیا ان پر اسمگلرز کو کھلی چھوٹ دے دی جائے؟، اس سے قبل بھی موٹروے پر منشیات اور گاڑیوں کی اسمگلنگ کے شواہد موجود ہیں،  کے پی نارکوٹکس سبسٹانسز کنٹرول ایکٹ 2019 کے تحت محکمہ ایکسائز انسداد منشیات کیلئے صوبے کے کسی بھی کونے میں کارروائی کا مجاز ہے، اس قانون کے تحت منشیات اسمگلرز کی مدد کرنے والے افراد یا ادارے کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…