خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں، وزیراعظم  کا قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر پیغام 

25  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قائد اعظم کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں۔قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 25دسمبر کو محمد علی جناح کی پیدائش ہوئی

تو ایک قابل فخر قوم کا وجود میں آنا مقدر بنا۔انہوں نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں ، خدا نے یہ ماحول ہمیں محبوب قائد کے ذریعے دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ محمد علی جناح کا برصغیر کے مسلمانوں کے لیے وژن تھا جس کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بطورقوم کا نمائندہ میں قائداعظم سے بھرپور عقیدت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں، انسانی تاریخ میں چندہی افراد کو ایسی شہرت ملی جیسی ہمارے قائد اعظم کو نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا افراتفری اور محرومی کے شکار لوگوں کو ایک قوم بنانے کا عزم معجزہ تھا، قائد کو خدا اور اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر پختہ یقین تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوم تمام شعبوں میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد کو خراج عقیدت پیش کریں، ایک نئے قومی جذبے کیساتھ قائد کے نظریات ایمان، اتحاد اور تنظیم کو پھر سے زندہ کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئیے ہم قائد کے نظریات اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کو ایک نئی قومی روح کیساتھ زندہ کریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…