این سی او سی سربراہ اسد عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا‎

18  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پیغام جاری کیا ہے کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا اور میں آئسولیشن میں جارہوں ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورنا و ائرس سے مزید 83مریض چل بسے

،2972نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید83اموات ہوئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار972نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات9ہزار164ہوگئی، کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار494ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 1 ہزار80 متاثر ہوچکے ہیں ،پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 30ہزار122رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق کے پی میں 54ہزار21اوربلوچستان 17ہزار868ہوگئی ، اسلام آباد میں 35ہزار700 اورآزاد کشمیرمیں 7ہزار893 متاثرہیں،گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4ہزار810 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار171 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ریکارڈ کی گئی ،سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب حیدر آباد میں 24.59 فیصد ہے، کراچی میں 17.71 فیصد، راولپنڈی میں 17.21 فیصد رہی،این سی او سی کے مطابق لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 8.08 فیصد ہے،ایبٹ آباد میں 14.49, مظفر آباد میں 13.57 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں

کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،آزاد کشمیر میں کیسز کا تناسب 9.30, بلوچستان میں 7.59 فیصد رہا،گلگت بلتستان میں شرح 1.63، اسلام آباد میں 5.45 فیصد رہا،کے پی میں کیسز کی شرح 8.66, پنجاب میں 5.40 فیصد ہے، رپورٹ کے مطابق سندھ میں کیسز کی شرح 10.69 فیصد ریکارڈکی گئی ،ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2.03 فیصد ہے، این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات میں 70 فیصد مرد شامل ہیں، این سی او سی کے مطابق کورونا سے 77.5 فیصد انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…