عمران خان کا پلان کامیاب، لاہور جلسہ کی ناکامی میں عمر شیخ کا حیران کن کردار

15  دسمبر‬‮  2020

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ لاہور جلسہ کی ناکامی میں عمر شیخ کا حیران کن کردار ہے، انہوں نے کہاکہ لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ زیادہ بڑا نہیں تھا جس کی وجہ سے ن لیگ کی صفوں میں خاموشی پھیلی ہوئی ہے جب کہ حکومتی عہدیدراران خوش ہیں۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد حکومتی رہنماؤں کے لب و لہجے میں اعتماد

بھر گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے لوگ بہت کم تعداد میں جلسے میں شریک ہوئے ہیں،اس کی ایک وجہ تو سردیوں کا موسم بتایا جا رہا ہے اور دوسری وجہ کوروناوجہ بھی تھی۔ اپوزیشن کے پاس کہنے کو کوئی نئی بات نہیں تھی۔معروف صحافی نے کہا کہ وہ گذشتہ جلسوں میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے نام لے کر تنقید کر چکے تھے۔اس کے بعد اگلا مرحلہ کوئی نہیں تھا۔ معروف صحافی نے کہا کہ میری تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ عمر شیخ نے سی سی پی او لاہور بننے کے بعد ن لیگ کے بڑے بڑے قبضہ گروپ اور گینگز پر ہاتھ ڈالا ہے جس کی وجہ سے ن لیگ کا اثر کم ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ان کو بتایا کہ لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ن لیگ کی حمایت کرنے والے کئی ایس ایچ اوز کو ایک طرف کر دیا گیا۔ جلسے کی ناکامی کی یہ بھی ایک وجہ بنی ہے۔معروف صحافی نے کہا کہ مجھے بتایاگیا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ن لیگ کے حمایتیوں کو ڈرایا دھمکایا بھی ہے۔ن لیگ کے کئی لوگوں کو آگے پیچھے کیا گیا، درجنوں نئے ایس ایچ او تھانوں میں تعینات کئے گئے، میاں نواز شریف کے دور میں رکھے گئے افراد کو ہٹایا گیا۔غرض سردی، کورونا وباء اور عمر شیخ کے فیصلوں نے لاہور جلسے کی ناکامی میں اہم کردار اد ا کیا۔ اس طرح وزیراعظم عمران خان کا پلان کامیاب رہا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…