شاہدرہ ٹائون میں خطاب کے دوران مریم نواز پر کسی نے چھڑی پھینک دی

7  دسمبر‬‮  2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )شاہدرہ ٹائون میں ناخوشگوار واقعہ ، مریم نواز کےخطاب کے دوران کسی نے چھڑی پھینک دی جو ان کے سر پر جا لگی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں کہ اچانک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ، دوران خطاب کسی نے ان پر چھڑی پھینکی جو سیدھے ان کے سر میں جالگی ۔

واقعہ کے بعد مریم نواز خطاب چھوڑ کر واپس چلی گئیں ۔ قبل ازیں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز لاہوریوں کو جلسے میں شرکت میں دعوت دینے کے لئے میدان میں آگئی ہیں، اس موقع پر مریم نواز نے لاہور میں ریلی کی قیادت کی، کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی، مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، مریم نواز اس موقع پر خطاب بھی کیا، ریلی کے دوران ایک شخص نے مریم نواز کو ہاتھ لگایا جس پر پاس موجود کارکنان مشتعل ہو گئے اور مذکورہ شخص پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ نجی ٹی وی چینل جی این این کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو سٹیج پر پہنچایا جارہا تھا اس دوران کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیوں کی بارش بھی جاری تھی کہ اس موقع پر ایک کارکن نے مریم نواز کو ہاتھ لگا دیا، ہاتھ لگانے کی دیر تھی باقی کارکنوں نے اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ ‎دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز کے جلوس کے شرکاء پر منچلے نوجوانوں کی جانب سے جعلی نوٹ نچھاور کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جب مریم نواز کا قافلہ بادامی باغ پہنچا تو وہاں پر موجود کچھ منچلے نوجوانوں نے نئے نوٹوں کی گڈی ہوا میں اچھال دی۔ جلوس میں شریک بچے اور نوجوان نوٹ اکٹھے کرنے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے لیکن انہیں بعد میں پتہ چلا کہ نوٹ جعلی ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…