جب مولانا فضل الرحمان اقتدار میں تھے تو پشتون غیرتمند قوم تھی اور جب وہ پارلیمانی بے روزگار ہوگئے تو پشتون بے غیرت، قاسم خان سوری نے پشتونوں کو بے غیرت کہنے پر کھری کھری سنا دیں

7  دسمبر‬‮  2020

کوئٹہ (آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ جب تک مولانا فضل الرحمان اقتدار میں تھے تو پشتون غیرتمند قوم تھی اور جب وہ پارلیمانی بے روزگار ہوگئے تو پشتونوں کو بے غیرت قرار دے رہے ہیں انسانی حقوق کی

تنظیمیں فاشسٹ مودی حکومت کی بھارتی اقلیتوں مسلمان،سکھ اور دیگر کیخلاف مظالم کا نوٹس لیں غریب کسانوں اور پر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال پریشان کن عمل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا محمد قاسم خان سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے ذاتی مفاد کیلئے پشتون قوم کیلئے اس قدر اخلاق سے گری ہوئی بات پی ڈی ایم تحریک کی اصل حقیقت اور اقتدار کیلئے بے تابی ومایوسی کوظاہر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ 22سال سے جب مولانا فضل الرحمان اقتدارمیں تو پشتون قوم غیرتمند تھی اور آج جب وہ پارلیمانی بے روزگار ہوگئے ہیں تو وہ پشتونوں کو گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں ڈپٹی اسپیکر نے بھارت میں غریب کسانوں اورپر امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال اور بھارتی اقلیتوں مسلمان،سکھ اور دیگر کیخلاف فاشسٹ مودی حکومت کے مظالم کی مذت کرتے ہوئے انسانی حقو ق کی تنظیموں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان مظالم کا نوٹس لیں ہندوستان کے ہزاروں کسان قانون سازی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جو فصلوں کیلئے تباہ کن ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…