ہوا اور سورج سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے پاکستان اتنے ارب ڈالر کی بچت کر سکتا ہے،حکومت پاکستان کو ورلڈ بینک کا مشورہ

6  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ ہوا اور سورج کی مدد سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے پاکستان 5 ارب ڈالر کی بچت کر سکتا ہے۔تفصیل کے مطابق ورلڈ بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ہوا اور سورج کی مدد سے پیدا کی جانے

والی بجلی کی پیداوار کو بڑھا کر آئندہ 20 سال کے دوران 5 ارب ڈالر بچا سکتا ہے۔عالمی بینک کی ”ویری ایبل رینیو ایبل انٹیگریشن اینڈ پلاننگ سٹڈی”رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی کے شعبہ کو گردشی قرضوں کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عدم ادائیگی کے باعث بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔مزید برآں ٹرانسمیشن کے نقصانات اور ڈسٹری بیوشن، ٹیرف اور بجلی چوری وغیرہ جیسے مسائل کی وجہ سے شعبہ کو مشکلات درپیش ہیں۔ عالمی بینک نے تجویز پیش کی ہے کہ ان مسائل کے خاتمہ کے لئے پاکستان کی حکومت کو چاہیے کہ تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے، گیس کی درآمدات سے بچنے اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیتوں کے لئے سستے پیداواری ذرائع سے استفادہ کرے۔تیل و گیس سے بجلی پیدا کرنے کی بجائے ہوا اور سورج کی مد سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات کرے جس سے آئندہ 20 سال کے دوران قومی خزانہ میں 5 ارب ڈالر کی بچت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…