حکومت اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہو گئی ،بڑا اعلان کر دیا گیا

6  دسمبر‬‮  2020

ملتان( آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن 8 دسمبر کو فیصلے کرے اور استعفے دیدے۔ یہ وقتی الائنس ہے اور ان میں کوئی نظریاتی ہم آہنگی نہیں ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے حکومت اپوزیشن کی سرگرمی کو زبردستی نہیں روکے گی، ہم قومی معاملات پر ان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ملتان میں پریس کانفرنس کے

دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اپوزیشن اپنے مفاد کے لیے انسانی جانوں سے کھیل رہی ہے، اندازوں کے مطابق جنوری میں کورونا وبا مزید بڑھ سکتا ہے لہذا اپوزیشن کو ایسی صورتحال میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، ہم ان کو جلسوں سے نہیں روکیں گے، ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہے لہذا سیاسی قیادت کو عوام کا تحفظ کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اجلاس میں کہا تھا اپوزیشن کو نہ روکیں، مشورہ دیں جب کہ وبا تسلیم کرکے جلسے کرنا اپوزیشن کا دہرا معیار ہے، اپوزیشن 8 دسمبر کو فیصلے کرے اور استعفے دیدے، یہ وقتی الائنس ہے اور ان میں کوئی نظریاتی ہم آہنگی نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام وبا کی دوسری لہر میں اور ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے، حالات غیرمعمولی ہیں، کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں کریں گے تو سب متاثر ہوں گے لہذا غیرضروری سرگرمیوں کو موخر کر دیا جائے۔ ‎

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…